خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جہاں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جو یکم جنوری دو ہزار چھبیس سے نافذ ہوگا۔
اس نظام کے تحت نئے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس طریقے سے کی جائے گی، جہاں ملازمین اپنی ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ڈیجیٹل فارم بھر کر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر سکیں گے۔ ای پنشن سسٹم سے پنشن کا عمل کئی ماہ کے بجائے صرف دو سے چار ہفتوں میں مکمل ہوگا، جس سے پنشنرز کو دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے نجات ملے گی اور شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں