پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ

اڈیالا جیل کے باہر بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، جب صحافیوں کے سوالات پر پی ٹی آئی کارکنان نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی اور گالم گلوچ شروع کردی۔

واقعے کے بعد صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا، تاہم بائیکاٹ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کا رویہ مزید شدت اختیار کرگیا اور انہوں نے ایک صحافی پر تشدد کیا جبکہ دیگر صحافیوں کو دھکے دیے۔

اس واقعے سے صحافیوں اور سیاسی کارکنان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close