سیلاب کا قہر یا منافع خوری؟ آٹا اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں!

ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ آٹا، گندم، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، اور عوام مہنگائی کے نئے طوفان میں گھر گئے ہیں۔

مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پشاور میں تو صرف چند دنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1050 روپے کا ہوش ربا اضافہ ہوا، جو اب 2400 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ کوئٹہ میں یہی تھیلا 2300 روپے کا مل رہا ہے، جبکہ کراچی میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب ٹماٹر کی قیمتوں نے بھی عوام کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ کمالیہ میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کراچی میں یہ 220 سے 240 روپے اور پشاور میں 260 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مہنگائی کے اس طوفان کے بعد عوام کے ذہنوں میں سوال گونج رہا ہے: سیلاب کا قہر زیادہ ہے یا منافع خوروں کی لوٹ مار؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close