بند ٹوٹنے کا خطرہ، شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں دریائے چناب کے پانی کے دباؤ میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو فوری طور پر گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مساجد سے اعلانات کرائے جا رہے ہیں، جب کہ ریسکیو آپریشن کے لیے پانچ تھرمل ڈرون اور پچاس کشتیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ بھارتی آبی اطلاعات کی بنیاد پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، اور پاک فوج کو بھی امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ شیر شاہ فلڈ بند کے اندر کئی بستیاں زیرِ آب آ چکی ہیں اور مکانات گرنے لگے ہیں، بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close