وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بننے پر کوئی اعتراض نہیں، یہ ایک اچھی بات ہے اور اس پر قومی سطح پر بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بنتے ہیں، اگر پاکستان میں بھی بنیں تو اس سے نچلی سطح کی قیادت سامنے آئے گی اور اختیارات کی تقسیم بہتر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر بڑے ڈیم بنانے پر کافی تنازع ہے، کیونکہ انہیں مکمل ہونے میں سات سال لگتے ہیں۔ اس کے برعکس چھوٹے ڈیم جلدی بن سکتے ہیں اور زیادہ علاقوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں والے علاقوں، جیسے سیالکوٹ، میں چھوٹے ڈیم بننے چاہییں۔ اگر ماہرین ضروری سمجھیں تو بڑے ڈیم بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں