بہاولپور میں دریائے ستلج کے پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث فتووالی کے قریب بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں۔
قصور میں دریائے ستلج کی سطح مزید بلند ہونے سے بہاولنگر کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں، جبکہ ریسکیو اہلکار محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ عارف والا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ ادھر کبیر والا میں عبدالحکیم ریلوے کراسنگ برج پانی میں ڈوب گیا، اور شورکوٹ خانیوال ریلوے ٹریک بند ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں