مزید بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سیلابی صورتحال میں مزید شدت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے کئی دریاؤں اور ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ 39 ہزار 470 کیوسک، قادرآباد ہیڈ ورکس پر 2 لاکھ 32 ہزار 450 کیوسک اور چنیوٹ پل پر 1 لاکھ 8 ہزار 343 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 3 لاکھ 55 ہزار 744 کیوسک، دریائے راوی پر جسڑ کے مقام پر 71 ہزار 10 کیوسک، راوی سائفن پر 54 ہزار 190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53 ہزار 630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 17 ہزار 655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 93 ہزار 470 کیوسک ہے۔ دریائے ستلج پر جی ایس والا پر پانی کی سطح 2 لاکھ 69 ہزار 501 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 22 ہزار 736 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95 ہزار 727 کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 82 ہزار 107 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close