ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ موسمی حالات اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نئے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:
-
سنگل شفٹ اسکولز:
صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:30 بجے -
ڈبل شفٹ اسکولز:
پہلی شفٹ: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 12:30 بجے
دوسری شفٹ: دوپہر 1:30 بجے تا شام 5:30 بجے -
جمعہ کے روز:
تمام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 12:00 بجے کر دی جائے گی
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ عارضی ہے اور 15 اکتوبر کے بعد حالات کا دوبارہ جائزہ لے کر اوقات کار میں ممکنہ ردوبدل کیا جائے گا۔ والدین، اساتذہ اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کے مطابق اپنی تیاری کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں