پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر ملکی موبائل سموں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل غیر قانونی ہے اور اس میں ملوث افراد کو سخت قانونی کارروائی اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ چوری شدہ معلومات کے ذریعے نام پر غیر قانونی سمیں حاصل کی جا سکتی ہیں جو بعد میں جرائم یا دہشت گردی میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ اپنی سموں کی تفصیل معلوم کرنے کے لیے ۶۶۸ پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں یا cnic.sims.pk پر جا کر چیک کریں، اور غیر استعمال شدہ سمیں فوراً بند کروائیں۔ نئی سم ہمیشہ صرف مجاز سیلز پوائنٹس سے خریدنے کی تاکید کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں