عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور عادل بازئی نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
علی محمد خان نے انسانی حقوق اور پارلیمانی امور کی کمیٹیوں سے استعفیٰ اسپیکر دفتر میں جمع کرایا، جبکہ عادل بازئی نے بھی غربت میں کمی، اوورسیز پاکستانی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹیوں سے الگ ہو کر کہا کہ یہ قدم عمران خان کے حکم پر اٹھایا ہے۔ چند روز قبل علیمہ خانم نے بھائی سے جیل میں ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ عمران خان نے پارٹی کو تمام قائمہ کمیٹیوں سے الگ ہونے کی ہدایت کی ہے، اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں جبکہ عمران خان کی صحت بہتر ہے مگر آنکھ پر دباؤ کی شکایت ہے جس کے معائنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں