ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےجلال پور پیر والا کے 70 سکولوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیلاب کے خدشےکے پیش نظر4دن تک کلاسز معطل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق 30 سیکیڈری اور 10 ہائی اور 30 پرائمری سکولوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے،سی ای او ایجوکیشن نے اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں میں انوائرمنٹ کمپین اور دیگر سرگرمیاں بھی ملتوی کردی گئیں جبکہ پانی داخل ہونے کے خدشے پر سکولوں کا فرنیچر کل چھتوں پر منتقل کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں