پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 ارکان قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروائے۔ مستعفی ارکان میں بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر، امجد علی خان، شہزادہ گشتاسپ، علی خان جدون، صبغت اللہ، محبوب شاہ، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان، ساجد خان، ارباب عامر، آصف خان، ارشد ساہی، شبیر قریشی اور اویس جھکڑ شامل ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے سسٹم کا حصہ رہنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن بات اب یہاں تک آ پہنچی ہے، آگے کا لائحہ عمل دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 91 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے ہیں مگر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ شہریار آفریدی نے بھی قائد کے حکم پر دونوں کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں