بی آئی ایس پی کے ساڑھے 14 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانئے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے اگست 2025 کی قسط جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار اہل خواتین کو 14,500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جو مرحلہ وار ادا کی جائے گی۔

رقم چیک کرنے کا طریقہ:

  • اپنے موبائل میں SMS ایپ کھولیں۔

  • اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) لکھیں۔

  • اسے 8171 پر بھیج دیں۔

  • جواب میں اہلیت اور ادائیگی کی تفصیل موصول ہو گی۔

قسط حاصل کرنے کے لیے ہدایات:

  • بائیومیٹرک تصدیق لازمی کروائیں۔

  • پہلے سے رجسٹرڈ افراد جلدی ادائیگی حاصل کرنے کے لیے قریبی مرکز سے تصدیق مکمل کریں۔

نااہلی کی عام وجوہات:

  • غلط شناختی معلومات دینا۔

  • آمدنی مقررہ حد سے زیادہ ہونا۔

  • بائیومیٹرک تصدیق نہ کروانا۔

  • پرانی یا ڈپلیکیٹ رجسٹریشن۔

نااہل افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ 8171 پر CNIC بھیج کر اپنی حیثیت چیک کریں یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close