پنجاب میں سیلابی صورتحال پر مریم نواز کا انتظامیہ کی کارکردگی پر اعتماد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں انتظامی غفلت کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تینوں بڑے دریاؤں پر پانی کا شدید دباؤ ہے اور توقع سے زائد پانی دریاؤں میں داخل ہوا، تاہم انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ آبی راستوں میں قائم غیرقانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نارووال مکمل طور پر زیرِ آب ہے، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی صورتِ حال تشویشناک ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں نے شاندار کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے راوی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، ہمیں مستقبل میں ڈیمز، واٹر اسٹوریج اور جدید انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ دینا ہوگی تاکہ بارش اور سیلابی پانی کو محفوظ کر کے استعمال کیا جاسکے۔” وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے پانی کے مؤثر استعمال اور بارش کے پانی کو ہارویسٹ کرنے کے لیے جامع پروگرام مرتب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close