پنشنرز کیلئے خوشخبری: اضافی رقم یکم ستمبر سے واجبات کے ساتھ ملے گی

اسلام آباد: ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری ہے، جنوری 2025 سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام واجبات کے ساتھ یکم ستمبر کو دی جانے والی اگست کی پنشن میں شامل کر دیا جائے گا۔

ای او بی آئی کے ذرائع کے مطابق بنیادی پنشن میں 1500 روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے نافذ ہوگا اور پنشنرز کو اگلی ادائیگی میں تمام بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کرنے کی منظوری دی تھی، جس کی توثیق وفاقی کابینہ نے بھی کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close