پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

 تحریک انصاف  میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے غیر پارلیمانی اور سیاسی حالات کے منفی ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں غیر منتخب اور نمائندوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی کے ممبرز عمران خان کو غلط خبریں پہنچا رہے ہیں، کچھ روز پہلے سیاسی کمیٹی نے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے اُن کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا تھا اب کہا جا رہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دو ۔

 

ایم ایم ایز نے کہا کہ سیاسی کمیٹی والوں نے اس حوالے سے ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں سیاسی کمیٹی کے غیر پارلیمانی فیصلوں پر بات کریں گے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ خان صاحب نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کے حوالے سے پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈالا گیا ہے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close