ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات شیئر کردیں

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق پاک فوج کے دو اہلکار ریسکیو کے دوران شہید اور دو زخمی ہوئے۔ فوج کے جوان مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں فلڈ یونٹس کام کر رہی ہیں۔ اب تک اٹھائیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، بیس ہزار سے زائد کو طبی امداد دی گئی اور چھ ہزار افراد کو پانی میں پھنسنے سے بچایا گیا۔

دو سو پچیس ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ کرتاپور میں بڑا آپریشن جاری ہے، گوجرانوالہ میں چھ انفنٹری اور دو انجینئرنگ یونٹس تعینات ہیں، بہاولپور اور بہاولنگر میں چار یونٹس سٹینڈ بائی پر ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی فوجی یونٹس اور میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں، جبکہ سرحدی پوسٹیں خالی نہیں کی گئیں۔

فوج نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک سو چار سڑکیں کلیئر کی ہیں، اور خیبرپختونخوا کی تمام سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں۔ فوجی دستے وزیراعظم اور فیلڈ کمانڈرز کی ہدایات پر مکمل طور پر ایکٹو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close