انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم شخصیت انتقال کر گئے

سی پی این ای کے سابق سیکرٹری جنرل عامر محمود کراچی میں آج دوپہر اچانک انتقال کر گئے۔ عامر محمود کا تعلق کرن اور خواتین ڈائجسٹ گروپ سے تھا اور وہ ادب و صحافت کی دنیا میں اپنی خدمات کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ معروف شاعر ریاض کے صاحبزادے اور اردو کے مشہور شاعر ابن انشاء کے بھتیجے تھے، جنہوں نے ادب کے میدان میں خاص مقام حاصل کیا۔ ان کی وفات سے ادب و صحافت کی دنیا میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ سی پی این ای نے عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close