خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وہاں انتخابات لڑنے پر تیار ہے جہاں ان کی حکومت ہے اور مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں، مگر پنجاب میں الیکشن سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ عوامی طاقت کے سامنے شکست یقینی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دھاندلی کے سہارے کھڑی ہے جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی۔

ان کے مطابق یہ طرزِ عمل جمہوری نہیں بلکہ “اپنی مرضی کا کھیل” ہے، جہاں جیت یقینی ہو وہاں انتخاب لڑا جائے اور جہاں ہار یقینی ہو وہاں بائیکاٹ کر دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close