مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے ایک اور سنہری موقع میسر آ گیا ہے، جس سے وہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں طلبا کو ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو مزید فروغ دینا ہے۔
ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی تقسیم اگلے ماہ سے شروع ہوگی، اور اس کے لیے باضابطہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب اس اسکیم کا باضابطہ آغاز ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں افتتاحی تقریب کے دوران کریں گے۔
یاد رہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں صرف لاہور کے طلبا کو 14 ہزار لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے تھے، تاہم اب اس اسکیم کو وسعت دے دی گئی ہے تاکہ صوبے بھر کے زیادہ سے زیادہ مستحق اور ہونہار طلبا اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں