اہم سیاسی رہنما کی طبعیت ناساز ، ہسپتال منتقل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں کراچی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD) سکھر سے پیر کی صبح کراچی منتقل کیا گیا۔ ان کی طبیعت خرابی کے باعث فوری طور پر سکھر کے اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا، جہاں ماہرین کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ان کی طبیعت ناساز ہوئی تھی اور انہیں فوری طور پر NICVD سکھر منتقل کیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان کی حالت اب قدرے بہتر ہے تاہم مکمل نگرانی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close