علیمہ خان صحافی کے سوال پر برہم

راولپنڈی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان ایک صحافی کے سوال پر برہم ہوگئیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان اور ان کی فیملی کا انتخابات سے متعلق مؤقف پارٹی سے مختلف ہے اور کیا وہ پارٹی فیصلے سے متفق نہیں؟ جواب میں علیمہ خان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال عجیب ہے، عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہورہی، اگر وہ مؤقف بھیجتے ہیں تو وہ ان کا ذاتی مؤقف ہے، اسے فیملی کا مؤقف کہنا غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے سوالات شیطانی حرکتیں ہیں، ’’آپ جان بوجھ کر عمران خان اور فیملی کا مؤقف ملا رہے ہیں، یہ بات برا لگی اور دکھ ہوا۔‘‘ علیمہ خان نے شکوہ کیا کہ ’’آپ دو سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں لیکن مجبوراً ایسے سوالات کرتے ہیں، ہمارے بچے اور بھائی جیل میں ہیں، کیسز چل رہے ہیں، اتنا لحاظ تو کرلیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ایسے سوال نہ کیے جائیں، ورنہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ’’ہمارا موڈ نہیں، ہم مزید بات نہیں کریں گے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close