سلمان اکرم راجہ کی صحافیوں سے گفتگو، استعفے پر کیا کہا؟

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وضاحت دینے سے انکار کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے استعفے کی وجوہات پوچھیں تو انہوں نے جواب دیا کہ “ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گا”۔ جب ایک اور صحافی نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کے اعلان سے متعلق سوال کیا تو سلمان اکرم راجہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا: “نو کمنٹس”۔ اسی دوران ایک سوال پر کہ ماضی میں بھی انہوں نے استعفے کا اعلان کرکے واپس لے لیا تھا، سلمان اکرم نے دوبارہ کہا کہ “اس وقت میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا”۔

یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز اپنے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close