نادرا نے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے فیس جمع کرانے کا عمل نہایت آسان بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کو طویل قطاروں اور وقت کے ضیاع سے نجات مل گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اب شہری آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، چاہے انہوں نے درخواست نادرا دفتر میں جمع کرائی ہو یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے۔
آن لائن ادائیگی کے ذرائع:
- راست (RAAST)
- ایزی پیسہ
- جیز کیش
- ای سہولت مراکز
یہ سہولت نہ صرف تیز، محفوظ اور آسان ہے بلکہ ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی بھی ہے۔
دیگر اہم سہولیات:
- شہری اب درخواست کا اسٹیٹس بھی آن لائن یا پاک آئی ڈی ایپ سے معلوم کر سکتے ہیں۔
- ب فارم، شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) سمیت تمام اہم خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔
- بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس ایپ کے ذریعے تمام سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نادرا ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ رجسٹریشن سے متعلق تمام امور گھر بیٹھے، بغیر کسی پریشانی کے انجام دیے جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں