پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، سینئر رہنما کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کل بانی پی ٹی آئی سے باقاعدہ علیحدگی کی گزارش کریں گے،

تاہم پارٹی کے لیے اپنی وکالتی خدمات بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کھلی کتاب ہے اور وہ کسی اصول سے متصادم عمل کے مرتکب نہیں ہوئے، ان کے خاندان کی مکمل حمایت ان کے ساتھ ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ آج پیش آنے والے ایک واقعے نے انہیں دو ٹوک فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کا علیمہ خان سے ضمنی انتخابات کے معاملے پر اختلاف ہوا، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے حکم کا حوالہ دیا کہ ان انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے جبکہ سلمان اکرم راجہ نے سیاسی کمیٹی کی اکثریتی رائے کے مطابق شرکت کی حمایت کی، جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور وہ دل برداشتہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close