بہن کے وراثتی حصے کیخلاف بھائی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف دائر بھائی کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “بھائی بہنوں سے خدمت تو کروانا چاہتا ہے مگر جائیداد میں حصہ نہیں دینا چاہتا۔” جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ “قرآن پاک میں بہن کا حصہ واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، قرآن کے حکم سے انکار کیسے ممکن ہے؟”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close