کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے 2030 تک کراچی تا لاہور ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہوگا اور سی پیک کے تحت 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی سے پشاور تک اپ گریڈ ہونے والی مین لائن ون (ML-1) کا حصہ ہوگا۔ بلٹ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور اس کے اسٹاپس حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال میں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے میں چین کی معاونت حاصل ہوگی اور چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن اس کا حصہ ہوگی۔ منصوبے کے تحت ڈبل ٹریک اپ گریڈ کیا جائے گا، نئے پل تعمیر ہوں گے اور جدید سگنلنگ سسٹم لگایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close