سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو نے محکمہ تعلیم میں نمائشی کلچر اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
-
اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
-
خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ:
-
گلدستے اور تحائف پر خرچ ہونے والی رقم کو اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔
-
سادگی اپنائی جائے اور سرکاری دوروں پر آنے والوں کو تحائف یا گلدستے نہ دیے جائیں۔
-
-
سیکرٹری تعلیم نے تمام ایجوکیشن افسران کو نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
-
واضح کیا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے دوروں کے موقع پر بھی گلدستے پیش نہ کیے جائیں۔
-
محکمہ کے تمام افسران کو اس مراسلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں