پاکستان سے بیرون ملک جانے کےخواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

 ملک بھر میں نیا امیگریشن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے تحت مسافروں کو ایئر پورٹس پر قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں جدید ای امیگریشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت مسافروں کو ایئرپورٹس پر قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ای امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کی تمام تفصیلات ایک اپیلی کیشن کے ذریعے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہوں گی، جس کے بعد مسافر ایئرپورٹس پر نصب ای گیٹس کے ذریعے اپنی روانگی اور داخلے کے مراحل مکمل کر سکیں گے۔

اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو امیگریشن کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ای امیگریشن کا یہ جدید نظام آئندہ ماہ سے نافذ کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ایف آئی آر سسٹم رائج کرنے کی بھی منظوری دی ہے، تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر سہولت فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close