پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی کے ذریعے پانچ نام بانی چیئرمین کو بھجوا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کیلئے پی ٹی آئی سیاسی ٹیم نے بانی تحریک انصاف کو پانچ نام بھجوا دئیے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ بھیجے گئے ناموں میں سے تحریک انصاف کے بانی آئندہ ہونےوالی اپنے وکلاء یا فیملی کے ساتھ ملاقات میں ایک نام فائنل کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی نےمعین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ ، اعجاز شفیع ، شیخ امتیاز اور رانا شہباز کا نام دیئے ہیں، بانی 5 ناموں میں سے کسی ایک کا نام اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کے لئے تجویز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل کر لیا جائے تاکہ اسمبلی میں مؤثر نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں