نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف این اے 129 کے انتخابی معرکے میں متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سیاسی دھڑوں کے اتحاد کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپی ہے اور انہیں این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات کر کے نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام رہنما اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔

قائد مسلم لیگ ن کی ہدایت کے تحت سعد رفیق انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے اور آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close