پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات میں مشترکہ حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں جماعتیں ضمنی انتخابات میں اتحاد کے ساتھ حصہ لیں گی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ طے شدہ فارمولے کے مطابق جہاں پچھلے عام انتخابات میں کسی جماعت کا امیدوار رنر اپ تھا، وہاں اسی جماعت کا امیدوار ضمنی الیکشن لڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اصول طے پا گیا اور خوش اسلوبی سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کریں گی اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اتحادی ہیں، اور قیادت نے ہمیشہ دانشمندانہ فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب ایک دوسرے کے لیے دعا گو ہیں، خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں اتحاد کامیابی حاصل کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close