لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے عدالت سے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق شیر شاہ 9 مئی کے واقعے کے دوران حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا اور مبینہ طور پر لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسا رہا تھا۔ ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں