اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس مقابلے کے تحریری امتحان برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پبلک نوٹس کے مطابق 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے 12 ہزار 792 نے امتحان میں شرکت کی۔ تاہم صرف 354 امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب صرف 2 اعشاریہ 77 فیصد رہا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کے کیسز قواعد کی خلاف ورزی کے باعث مسترد ہوئے، ان کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو اگلے مراحل، جن میں میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جائزہ اور زبانی امتحان (وائیوا ووائس) شامل ہیں، کے بارے میں جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں