سرگودھا میں شہادتِ امام حسن علیہ السلام کے جلوس کے موقع پر 23 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 28 صفر کو برآمد ہونے والا یہ جلوس صوبہ پنجاب کے اہم اور بڑے جلوسوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے پیش نظر امن و امان اور ٹریفک پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں