8 پروازیں منسوخ، 57 تاخیر کی شکار ، بڑی وجہ سامنے آ گئی

موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر میں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 57 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ایک پرواز کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے۔ جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 587 کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد میں اتارا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 19 پروازیں ایک سے آٹھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی بھی 19 پروازیں ایک سے چھ گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close