نادرا کا عوام کے لیے اہم اعلان

نیشنل ایڈوانسڈ ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم کی اپ گریڈیشن کر رہا ہے۔ اس عمل کے دوران، جمعہ 22 اگست کی شب 11 بجے سے رات 12 بجے تک نادرا کی بعض سروسز میں معمولی تعطل پیش آ سکتا ہے۔

نادرا نے اس ممکنہ پریشانی پر شہریوں سے پیشگی معذرت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ نادرا ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ب فارم، پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم شناختی دستاویزات جاری کرنے والا مرکزی ادارہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close