صحافی خاور حسین کی موت کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں واقعے کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو پیش کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ خاور حسین نے خودکشی کی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کراچی سے سانگھڑ تک مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی گئیں، اور ہوٹل کی پارکنگ میں داخلے سے لے کر خودکشی کے وقت تک کی ویڈیوز کا بغور مشاہدہ کیا گیا۔
مزید یہ کہ میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس میں بھی موت کی وجہ خودکشی ہی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موت کی وجوہات اور محرکات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے خاور حسین کے اہلِ خانہ کا تعاون اور بیان اہم ہوگا۔
آئی جی سندھ یہ تحقیقاتی رپورٹ وزیر داخلہ سندھ کو پیش کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں