خیبرپختونخوا حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے معاوضہ پیکیج میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے معاوضے کی رقم میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 5 لاکھ روپے جبکہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں اور متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج کے تحت 15، 15 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں مزید کہا کہ مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیاں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close