2قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 96، این اے 104 اور پی پی 98 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

2قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ,3 حلقوں میں الیکشن کیلئے 26 اگست کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا,28سے30اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیےجائیں گے.

3ستمبر تک سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا,13ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی,6ستمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے.

5اکتوبر کو 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close