برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔
خط میں کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ سیلاب کے باعث ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی یہ صورتحال باعثِ تشویش ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے مشکل حالات میں عوامی خدمت انجام دینے والے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن وقت میں برطانوی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ برطانوی حکومت پہلے ہی پاکستان کی مدد کر رہی ہے، اور آئندہ بھی بحالی و تعمیر نو کے مراحل میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں