نادرا (NADRA) نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کے نام میں اصلاح کا باقاعدہ اور مرحلہ وار طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ یہ عمل قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔
طریقہ کار:
-
نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) پر جائیں۔
-
بایومیٹرک تصدیق کے بعد اصلاحی درخواست وصول کی جائے گی۔
-
درخواست میں غلط اور درست نام واضح طور پر درج کرنا ہوگا۔
-
افسر معلومات کی تصدیق کرے گا، اور ممکن ہے کہ آپ کو نیا فوٹو اور دستخط بھی فراہم کرنے ہوں۔
-
مقررہ فیس (نارمل یا فوری) جمع کروائیں۔
-
آپ کو ٹریکنگ سلپ دی جائے گی، جس کے ذریعے درخواست کی تازہ ترین حیثیت معلوم کی جا سکتی ہے۔
-
مقررہ وقت کے بعد نیا CNIC نادرا دفتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
درکار دستاویزات اور شرائط:
اگر والد یا والدہ زندہ ہیں:
-
متعلقہ والد یا والدہ کی بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
اگر والد یا والدہ وفات پا چکے ہیں:
-
والد یا والدہ کے درست ریکارڈ والے بھائی یا بہن کی بایومیٹرک گواہی درکار ہوگی۔
-
اگر دونوں والدین وفات پا چکے ہوں، تو دو بہن بھائیوں کی بایومیٹرک شہادت لازمی ہوگی۔
مقصد:
یہ نیا طریقہ نادرا کی جانب سے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شناختی کارڈ کے ڈیٹا کو مزید درست اور مستند بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں