اہم خبر ، معروف سماجی شخصیت گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر آرائیں برادری کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کیے تھے۔

چیرمین آرائیں ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے سوشل میڈیا بیان پر معذرت بھی کی تھی، تاہم اس کے باوجود قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ اس معاملے نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے، جہاں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close