اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وضاحت کی ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں نہ تو کسی قسم کی معافی کی بات کی اور نہ ہی کوئی سیاسی گفتگو کی۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز کی تقریب میں سینکڑوں افراد شریک تھے اور وہاں آرمی چیف نے صرف فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، پی ٹی آئی یا سیاست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی صرف فوج کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے، اور اس واقعے میں ملوث افراد، سہولت کار اور منصوبہ ساز قانون کے مطابق جوابدہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کر رہے تھے، نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں