پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کردی ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست کو دن 11:06 پر پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ 24 اگست کی شام نئے چاند کی عمر 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔ بیان میں بتایا گیا کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان 45 منٹ کا فرق ہوگا، اس لیے 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امکان ہے ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، جس کے مطابق 12 ربیع الاول جمعہ 5 ستمبر کو آئے گی۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں