بارش کا پانی 14ویں تاریخ کو سمندر میں مکمل نہیں جا پاتا، سعید غنی کا دلچسپ مؤقف

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی پر انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا سارا پانی سمندر میں نہیں جا پاتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی سے برساتی پانی سمندر کی طرف جاتا ہے، حکومت کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد پانی نکالا جائے، لیکن چاند کی 14 تاریخ کے دوران سمندر میں پانی جانے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “جب بارش آئے گی تو آپ یہ توقع نہ رکھیں کہ میں سپرمین کی طرح پانی کو نیچے جا کر روک لوں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close