سینیٹ کی خالی نشست ،اہم پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری

پنجاب اسمبلی کی خالی سینیٹ نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق رکن اسمبلی اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کو تقریباً 100 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدواروں کی پہلی فہرست 21 اگست کو جاری کی جائے گی، اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست تک مکمل کر لی جائے گی۔ اس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مستردگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا، جبکہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدوار 30 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close