راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات، خصوصاً جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بدھ کے روز جج امجد علی شاہ نے ان مقدمات کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت دیگر رہنما نامزد ہیں۔ عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق ایم این اے صداقت عباسی پیش ہوئے، جنہیں حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔
سماعت کے دوران عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ راشد شفیق، کنول شوذب سمیت 14 ملزمان کی جانب سے پیشی سے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ تاہم، پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ان درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام ملزمان فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سزایافتہ ہیں اور تاحال قانون کے سامنے پیش نہیں ہوئے، اس لیے ان کی درخواستیں قابل قبول نہیں۔
عدالت نے پراسیکیوشن کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
وارنٹ جاری کیے گئے افراد میں شامل ہیں:
-
عمر ایوب خان
-
شبلی فراز
-
شیخ راشد شفیق
-
زرتاج گل
-
کنول شوذب
-
رائے مرتضیٰ
-
عظیم اللہ خان
-
احمد چٹھہ
-
رائے حسن نواز
-
محمد جاوید
-
شکیل نیازی
-
چودھری آصف علی
-
اشرف خان
-
چودھری بلال اعجاز
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 3 ستمبر 2025 تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں