پی ٹی آئی بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو نامزد کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر کے فیصلے سے آگاہ کیا، جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کے حقائق سامنے لاتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close