جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے سیاسی مشاورت اور رابطے تیز ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے گزشتہ ہفتے کے دوران مولانا فضل الرحمان سے دو تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں اہم قومی، سیاسی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ان ملاقاتوں کے بعد مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پی ٹی آئی کا حق ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمان میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر مؤثر کردار ادا کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں